• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sindh Government Announce Leave On Public Holiday
افضل ندیم ڈوگر... سندھ حکومت نے اتوار کو سرکاری تعطیل ہونے کے باوجود انوکھے احکامات جاری کرتے ہوئے یوم مزدور کی مناسبت سے عام تعطیل والے دن چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس مرتبہ پاکستان میں مزدوروں کا عالمی دن ’یوم مئی‘ اتوار کو ہوگا اور اس روز پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں عام تعطیل ہوتی ہے لیکن پھر بھی سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا جب کہ وفاقی سطح پر ایسا کچھ سامنےنہیں آیا ۔

حیرت کی بات تو یہ ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں یوم مزدور پرعام تعطیل کے لئے اتوار کا دن بھی لکھا گیا ہے حالانکہ اتوار کے دن سندھ سمیت پورے ملک کے دفاتر، تمام ادارے اور سیکشن بند ہوتے ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے حوالے سے رابطہ کرنے پر حکومت سندھ کے سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ یہ نوٹیفکیشن جان بوجھ کر جاری کیا گیا ہے کیونکہ 24 گھنٹے کام کرنے والے اداروں، کارخانوں اور مختلف فیکٹریوں کے ملازمین کو نوٹیفکیشن کے بغیر چھٹی نہیں دی جاتی ہے اور اس عالمی دن کے موقع پر مزدورں کی حق تلفی ہوتی ہے۔
تازہ ترین