• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کے پہلے عشرے میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں

کراچی آج کل ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، گرم اور خشک ہواؤں نے موسم انتہائی گرم کردیا ہے، آئندہ دو روز کے دوران درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے لیکن ماہ رمضان کے ابتدائی دس روز میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں کراچی کے موسم کو معتدل رکھنے کا باعث ہیں لیکن ان دنوں بلوچستان سے چلنے والی گرم اور خشک ہوائیں یہاں کے موسم کو گرم کرنے کی وجہ بن رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ ہیٹ ویو 3 اپریل تک برقرار رہنے کا امکان ہے، آج اور کل درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے اور ہفتے کی شام سے سمندری ہواؤں کی بحالی متوقع ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ماہ رمضان کے ابتدائی دس دن ہیٹ ویو کا امکان نہیں، ماہرین موسمیات کہتے ہیں کہ اپریل میں عام طور پر موسم گرم ہی رہتا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت زائد ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ رمضان میں درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان رہے گا۔

تازہ ترین