• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر کی جانب سے بلاگر عظیم خان سے شادی منسوخ کرنے پر عظیم خان کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آ گیا ہے۔

گزشتہ دنوں صبا قمر کی جانب سے بیرون ملک مقیم عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کی خبروں کی تصدیق کی گئی تھی۔

صبا قمر نے اپنی شادی سے متعلق کہا تھا کہ وہ جَلد عظیم خان سے شادی کرنے جا رہی ہیں جبکہ آج صبا قمر کی جانب سے عظیم خان سے شادی کی منسوخی سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس پر عظیم خان کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آ گیا ہے ۔

عظیم خان نے صبا قمر کی انسٹا پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’صبا قمر نے میرا مؤقف بیان نہیں کیا اور ہاں یہ میری غلطی ہے۔‘


تازہ ترین