• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارتک آریان قرنطینہ میں اپنا وقت کیسے گزار رہے ہیں؟

کورونا وائرس کا شکار بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان اپنے قرنطینہ میں خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور مداحوں کو بھی اس سے آگاہ کررہے ہیں۔

کارتک قرنطینہ میں بھی دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے تاکہ ان کے مداح اداس نہ ہوں۔

دو روز قبل کارتک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی، اس تصویر میں کارتک سر کے بل الٹے کھڑے نظر آرہے ہیں، اس تصویر کے کیپشن میں مذاق کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’کورونا کے بعد سب کچھ الٹا نظر آرہا ہے!! صبح بخیر۔‘


جبکہ کچھ روز قبل اداکار نے دھوپ میں اپنی ایک سیلفی لی اور اسے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور مضحکہ خیزانداز میں لکھا کہ’میرا لاک ڈاؤن تو ہوگیا ، تم سب کا نائٹ کرفیو تو ہو۔‘


یہ پوسٹ کارتک نے اس وقت شیئر کی جب بھارتی حکام نے ریاست مہارشٹرا میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے درپیش صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے نائٹ کرفیو کا اعلان کیا ۔

واضح رہے کہ اداکار کارتک آریان 22 مارچ کو عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

تازہ ترین