• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے میچ مکمل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سنچورین میں میزبان جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں امام الحق نے کہا کہ میچ مکمل نہ کرپانے کا افسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ کافی عرصے سے موقع کی تلاش میں تھا، 70 رنز کی اننگز کھیلی، مگر افسوس ہے کہ میچ مکمل نہ کرپایا۔


پاکستانی اوپنر نے مزید کہا کہ ہم کافی عرصہ بعد ون ڈے کرکٹ میں آئے ہیں، بڑی ٹیموں سے جیتنے کے لیے پورے میچ میں تسلسل رکھنا ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اچھے اسٹارٹ کے بعد بہتر انداز میں یہ میچ جیتنا چاہیے تھا، کارکردگی میں تسلسل اس وقت ہی آتا جب تسلسل سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔

امام الحق نے یہ بھی کہا کہ پلیئرز کو رول دیا جاتا ہے، گراؤنڈ پر کنڈیشن کے مطابق پلان تبدیل ہوتا ہے۔

دوسری طرف جنوبی افریقا کے سنچری میکر وین ڈرڈیوسن نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ بابراعظم ورلڈ کلاس بیٹسمین ہے، جب کنڈیشن سپورٹ کرے اور ایسا بیٹسمین ہو تو روکنا مشکل ہوتا ہے۔

تازہ ترین