• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن : مشتبہ شخص نے پولیس پر گاڑی چڑھا دی، ایک اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر ایک شخص نے اپنی گاڑی پولیس اہل کاروں پر چڑھا دی۔

واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

دونوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں پر ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

پولیس نے مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق اس کے پاس چاقو بھی تھا۔

تازہ ترین