• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنیٰ زیدی نے حکام سے ملک میں فٹ بال گیم بچانے کا مطالبہ کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی وارننگ کے بعد حکام سے ملک میں فٹ بال بچانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔فٹبال کے بین الاقوامی نگراں ادارے فیفا نے گزشتہ دنوں پیدا ہونے والے تنازع کے بعد 31 مارچ کو8بجے شب کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ لاہور میں واقع پاکستان فٹبال ہیڈ کوارٹر کو خالی کر کے فیفا کی بنائی نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے نہ کیا گیا تو پھر معاملہ قواعد و ضوابط کے تحت دیکھا جائے گا جس میں رکنیت کی معطلی ممکن ہے۔نئے تنازع کے تحت پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایک گروپ نے فٹبال ہاؤس کا کنٹرول حاصل کر کے فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک کوباہرکرتے ہوئے فٹبال کے معاملات خود سنبھال لیے تھے۔بعد ازاں چند گھنٹوں بعد قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کو روک دیا گیا جس پر خواتین فٹبالرنے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا۔ان خواتین فٹبالرکی حمایت میں آواز اٹھانے والی یمنیٰ نے انسٹااسٹوریزمیں لکھا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا ہونا ضروری ہے، ہمیں ایسے ہیروز فراہم کریں جن کی ہمیں اشدضرورت ہے”۔یمنیٰ نے لکھا کہ خواتین کی فٹ بال ٹیم بہت سارے معاملات سے گزر رہی ہے۔ میں ان کی مددکی اپیل کرتے ہوئے کہنا چاہتی ہوں کہ ہمیں ان کی ضرورت ہے کہ وہ جگمگا سکیں، پلیز ان کی مدد کریں۔اس حوالے سے فٹ بال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان سمیت متعدد فٹ بالرز نے سوشل میڈیا پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین