اوکاڑہ (نمائندہ جنگ) ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس بات کا فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن این اے75ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں حمایت کے لئے رابطہ کرتی ہے تو پیپلز پارٹی ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار کی پی ڈی ایم کی امیدوار کی حیثیت سے سپورٹ کرنے کا ایک بار پھر اعلان کر سکتی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے دیگر رہنماؤں کے علاوہ سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کو بھی حلقے میں بھجوا سکتی ہے۔