• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں امن کیلئے سی جی بی اسکاوٹس کا کردار قابل تحسین ہے،شیخ رشید

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاچن بارڈر پر سکاوٹس غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، گلگت بلتستان میں امن او امان کے حوالے سی جی بی سکاوٹس کا کردار قابل تحسین ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو گلگت بلتستان سکائوٹس ہیڈکوارٹر آمد پر کیا۔ سکائوٹس ہیڈکوارٹرز آمد پر وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی۔ وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کو جی بی سکاوٹس کے متعلق بریفنگ دی گئی،وزیر داخلہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کے قومی دھارے میں شامل کررہے ہیں۔گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم مکمل ہونے سے پاکستان کے پانی اور توانائی کے مسائل ختم ہوجائیں گے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد گلگت بلتستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر گلگت پہنچے، گلگت ایئر پورٹ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل جی بی سکائوٹس ضیا الرحمن اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام نے استقبال کیا۔ وزیر داخلہ فورس کمانڈ نار درن ایریا (ایف سی این اے )کا دورہ کریں گے، آج ہنزہ بھی جائیں گے،قبل ازیں وزیر داخلہ نے ہنزہ کے تاریخی التت فورٹ کا دورہ کیا اس موقعے پر ہنزہ میں قائم روایتی موسیقی کے اسکول کے بچوں نے روایتی موسیقی پیش کی،شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان صوبہ بننے جارہا ہے اگر اس علاقے کو پروموٹ کیا جائے تو پاکستان کی سب سے خوبصورت جگہ یہ ہے اور ان شااللہ گلگت بلتستان کا ایک رول ہوگا قومی اسمبلی میں اور سینٹ میں اور وزیر اعظم عمران خان کی گورنمنٹ میں گلگت بلتستان بہت ترقی کریگا، دیامر بھاشا ڈیم سے علاقے میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے اور ترقی ہوگی،ہم نے ویزے کی سسٹم کو آن لائن کیا ہے اور جو بھی چائنیز یہاں آنے چاہے ہم انکو ویزہ دینگے، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے چینی حکومت نے پابندیاں لگائی ہیں، انشااللہ بارڈر بہت جلد کھل جائے گا۔

تازہ ترین