• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا تیل کیلئے سعودی عرب پر انحصار کم کرنے کا منصوبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے تیل کیلئے سعودی عرب پر انحصار کم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ریفائنرز ماہانہ اوسطاً14.7 تا 14.8 ملین بیرلز سے 10.8 ملین بیرلز تک گراتے ہوئے مئی کے مہینے میں تقریباً ایک چوتھائی تک سعودی عرب سے درآمدات کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ آئل سیکریٹری ترون کپور کا کہنا ہے کہ بھارت ریاستی ریفائنرز سے بہتر سودے حاصل کرنے کے لئے آئل پروڈیوسرز کے ساتھ مشترکا طور پر بات چیت کرنے کو کہہ رہا ہے لیکن سعودی درآمدات میں کمی کے منصوبوں پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بڑی منڈی ہے لہٰذا فروخت کرنے والوں کو طویل مدتی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لئے ہمارے ملک کے مطالبے کو بھی ذہن میں رکھنا ہوگا۔سعودی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو اور سعودی وزارت توانائی نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین