• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی زون کے قیام سے راولپنڈی معاشی سرگرمیوں کا حب بنے گا‘ کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) لئی ایکسپریس وے، رنگ روڈ راولپنڈی شہر کی ترقی اور تاجر برادری کیلئے معاشی حب ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب اور ڈویژنل صدر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ راولپنڈی ڈویژن زاہد بختاوری سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ان منصوبوں کی جلد تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صنعتی زون کے قیام سے راولپنڈی معاشی و تجارتی سرگرمیوں کا حب بن جائیگا۔ اس موقع پر زاہد بختاوری نے کہا کہ راولپنڈی کی 72سالہ تاریخ میں لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ جیسے منصوبوں کی جلد تکمیل سے ملک اور راولپنڈی شہر میں معاشی ترقی کا اضافہ ہونے کے ساتھ بیروزگاری کے مسائل پر قابو پا لیا جائیگا۔ زاہد بختاوری نے کمشنر آفس کیلئے کووڈ19 سے بچائو کیلئے حفاظتی سامان بھی مہیا کیا۔ دریں اثناءکمشنر نے موتی محل مری روڈ کے عقب میں قائم فری لارنس آئی ٹی ہب کا دورہ کیا اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔ فری لانس آئی ٹی ہب ایک سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت ہے جس کے تمام حصے عالمی معیار کے مطابق تعمیر کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین