ماہ صیام کے لیے فیصل آباد میں 19رمضان بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تمام بازاروں کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی عوام کو پھلوں سبزیوں ،گوشت کے ساتھ ساتھ رعایتی نرخوں پر چینی اور آٹا فراہم کرنے کے لیے اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کے مطابق ماہ صیام کے دوران صارفین کو سستے داموں معیاری اشیا خورونوش کی فراہمی کے لئے ضلع میں 19 رمضان سے بازار لگائے جائیں گے۔
یہ بازار 25 شعبان سے فعال ہو جائیں گے جہاں ، پھلوں، سبزیوں ،گوشت کے ساتھ ساتھ رعایتی نرخوں پر آٹے و چینی کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔
تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی گی ہیں کہ سات اپریل تک رمضان بازاروں کے انتظامات مکمل کر کے ان کی جیو ٹیگنگ کی جائے اور ہر بازار کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔