• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمیز راجہ نے ٹھیک کہا پاکستانی قوم حیرت انگیز ہے: مومنہ مستحسن

شائقین کرکٹ کی طرح مقبول ترین گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میچ میں پاکستان کی جیت پر بےحد خوش ہیں۔

مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’پاکستان اور جنوبی افریقا کا پہلا ون ڈے میچ واقعی میں بےحد شاندار تھا۔‘

گلوکارہ نے لکھا کہ ’جنوبی افریقا نے اچھا کھیلا جبکہ پاکستانی ٹیم کو فتح پر بہت بہت مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ کی کمینٹری کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’رمیز راجہ نے بالکل ٹھیک ہی کہا تھا کہ پاکستانی قوم ایک حیرت انگیز قوم ہے جو آپ کو کسی بھی موقع پر سرپرائز دے سکتی ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹ سے شکست دی۔

سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف بابر اعظم نے پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 104 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی۔

انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 177 رنز کی شراکت قائم کی۔

تازہ ترین