• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین میرے شوبز میں آنے کیخلاف تھے، ازابیل کیف

حال ہی میں بھارتی شوبز انڈسٹری میں انٹری دینے والی ازابیل کیف نے کہا ہے کہ ان کے والدین ان کے اداکاری میں آنے اور اس کیریئر کے خلاف تھے۔ 

خیال رہے کہ حال ہی میں ازایبل کیف نے سورج پنچولی کے بالمقابل فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔

فلم انڈسٹری میں ان کی اس انٹری پر ان کی بہن کترینہ کیف نے بھی ان کی بھرپور مدد کی، تاہم یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کے والدین چھوٹی بیٹی کو بڑی بیٹی کے نقشِ قدم پر نہیں چلنے دینا چاہتے تھے۔ 

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ازایبل کا کہنا تھا کہ ان کے والدین نہیں چاہتے تھے وہ بھی بڑی بہن کترینہ کیف کی طرح اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہوں۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدین چاہتے تھے وہ اپنی تعلیم اچھے گریڈز کے ساتھ مکمل کرکے عام ملازمت کریں۔ 

ازایبل کا کہنا تھا کہ والدین چاہتے تھے کہ میں ریاضی یا انگریزی یا پھر کسی بھی شعبے میں اچھے نمبرز کے ساتھ تعلیم مکمل کروں تاکہ مستقبل میں میری ملازمت محفوظ ہوجائے۔ 

انھوں نے بتایا کہ ان کی بڑی بہن کترینہ کیف نے ان کی بہت مدد کی اور ان کی بھی شوبز میں انٹری کے لیے والدہ کو منالیا۔

تازہ ترین