• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی: بلا اجازت چندہ کرنے پر قید اور جرمانہ بھی ہوگا، پولیس

ابوظبی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ بلا اجازت چندہ کرنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑے گی جبکہ جرمانہ بھی ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی فنڈ ریزنگ پر ڈھائی لاکھ درہم تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ ’آن لائن چندہ‘ مہم سے بھی ہوشیار رہیں۔

ابوظبی پولیس کے مطابق کچھ افراد جعلی بیمار بن کر ’آن لائن خیرات‘ مانگ رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بیوہ اور بوڑھوں کا روپ دھار کر امداد طلب کی جارہی ہے، تاہم عوام ان غیر قانونی چندہ اسکیموں سے محتاط رہیں۔

تازہ ترین