اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ،اصول پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، پارٹی کے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ اور افکار ہمارے لیئے مشعل راہ ہے ملک میں پارلیمانی نظام کی حفاظت کرتے رہیں گے ، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کے اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا قائد عوام نے اس ملک کی تعمیر کی، قوم کو سوچنے کیلئے شعور ، بولنے کیلئے زبان اور فخر سے سر اٹھاکر جینے کا ڈھنگ سکھایا، بھٹو شہید نے تختہ دار پر چڑھ کر دنیا کو بتادیا کہ عوام کا لیڈر موت کو بھی شان سے قبول کرتا ہےمگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتا ، آج کےہم اپنے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ملک اور آئین کی حفاظت کرتے رہیں گے ، پیپلزپارٹی کی حکومت نے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خود مختاری دیکرشہید ذوالفقارعلی بھٹو کے وعدے کی تکمیل کی ، کچھ عناصر 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کر رہے ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے ، دریںا ثناکستان پیپلز پارٹی کے سیکرِٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے بھٹو کے یوم شہادت پرکہا وطن پرست قومی راہبر عوامی رہنما اور عالمی مدبر تھے،وہ آج پھی کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں، بھٹو کو راہ سے ہٹا کر ملک کو صدیاں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہید نے آئین پاکستان کے تحت مظلوم محروم محکوم طبقات کو زبان اور برابر حق کی ضمانت دی ،ہمیں قائد عوام کے پیروکار ہونے پر فخر ہے۔