کراچی (جنگ نیوز)ڈسکہ ضمنی انتخاب کیلئے این اے 75کی تازہ صورتحال اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں دکھائی جائے گی۔ گذشتہ دِنوں ڈسکہ انتخابات میں کیا واقعی سرکاری مشینری استعمال کی گئی تھی، پریذائیڈنگ آفیسرز کس نے غائب کئے۔ ڈسکہ میدان جنگ کیوں بنا اور اِس بار ڈسکہ ضمنی انتخاب این اے 75میں کس اُمیدوار کا پلڑا بھاری ہے؟۔ یہ سارا احوال پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کی میزبانی میں دکھایا جائے گا۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے اُمیدواروں سے دلچسپ سوال و جواب پروگرام کا حصہ ہیں۔ ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ شام 7بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔