اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ قوم کو لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھرنے والے جمہوریت اور اندازِ حکمرانی سکھا رہے ہیں، زرداری اور انکی جماعت ڈاکہ زنی پر لیکچر دے،جمہوریت اور سیاست سے انکا دور کا کوئی رشتہ نہیں۔
بابو سر تھک نالے میں آنے والے سیلاب میں ایک اور فیملی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، لاپتہ ہونے والوں میں لیاقت، اہلیہ شبانہ اور ان کے 4 بچے شامل ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے وادیٔ تیراہ میں جاں بحق افراد کے لیے ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے پیکیج کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ لینڈ میں یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسلا وان سے ملاقات کی۔
ایران اور افغانستان نے غزہ کی صورتِ حال پر فوری او آئی سی اجلاس بلانے پر زور دیا ہے۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔
خاتون پولیس اہلکار افشین تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہے۔
فیصل آباد میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمے میں مقامی درزی کو گرفتار کر لیا گیا۔
خاتون نے اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا تھا، ایک ملزم عبدالحکیم آریسر گرفتار اور دوسرا ملزم مفرور ہے۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہوگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیمنجٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں6، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ سنگجانی کی حدود سے گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے کیس میں گرفتار غیر ملکی ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
کمشنر کراچی نے چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے ایشیاء کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی حمایت کر دی۔
اسرائیل کے 3 سو سے زائد ماہرینِ تعلیم نے غزہ میں مظالم کے خاتمے اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ میں اسرائیل کے پیدا کردہ بھوک کے بحران کے خلاف انڈونیشیا میں احتجاج کیا گیا۔
ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخوں اور شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں کا منہ دیکھنے والا ہو گیا۔
سندھ کے وزیرِ ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے متحدہ کے رہنما فاروق ستار کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار ہر ہفتے تعصب پھیلانے کے لیے نمودار ہو جاتے ہیں۔