• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔

دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر مارکہم اور ڈی کوک نے 55 رنز جوڑے۔

میزبان ٹیم کو پہلا نقصان مارکہم کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 39 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلے ون ڈے کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل  ہے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے بھی دوسرے ون ڈے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

سیریز کا دوسرا ون ڈے چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

تازہ ترین