• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل میں معین علی کی درخواست پر کٹ سے الکاہل کا اشتہار ہٹادیا گیا

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر معین علی نے انڈین پریمئر لیگ میں اپنی کٹ سے الکاہل کا اشتہار ہٹوا دیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معین علی نے اپنی ٹیم چنئی سپر کنگز کی انتظامیہ سے درخواست کی تھی وہ اس اشتہار کے ساتھ کٹ نہیں پہن سکتے۔ 

چنئی سپر کنگز کی انتظامیہ نے معین علی کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے صرف ان کی کٹ کو الکاہل والے اشتہار کو ہٹوا دیا۔ 

خیال رہے کہ آئی پی ایل 2021 میں چنئی سپر کنگز نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کو 7 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔ 

تازہ ترین