• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم بنی گالہ سے نکل کر عوام میں آئیں تو مہنگائی کا اندازہ ہو، حمزہ شہباز

لاہور(خصوصی نمائندہ)حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بنی گالہ سے نکل کر عوام میں آئیں تومہنگائی کا اندازہ ہو، مہنگائی، بے روز گاری کی وجہ سےلوگ خودکشیاں کررہے ہیں،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز نے سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ظاہرے شاہ کے انتقال پر ان کے بیٹے اور بیٹی سے اظہار تعزیت کیا ، انہوں نے مرحوم کی جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ،رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف اور عطاءاللہ تارڑ دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بے روز گاری اور حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام فاقوں پر مجبور ہیں اور خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ وزیر اعظم کہتا ہے کہ یہ کوئی مہنگائی نہیں اس سے بڑھ کر اور کیا ظلم ہے ۔

تازہ ترین