• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM ٹھس، ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اب لانگ مارچ کرلیں، شیخ رشید

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے مریم نواز کی کوئی درخواست نہیں آئی ، میں نے عمران خان سے پوچھا کہ اگر مریم درخواست دے تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہاکہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،جب وزیراعظم کہہ دے تو وزیر داخلہ اسے جانے کی اجازت نہیں دے سکتا ،حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، پی ڈی ایم ٹھس ،ٹیں ٹیں فش ہوگئی ہے، آصف زرداری چھاتی سے تاش لگا کر کھیلتا ہے ، اس نے سب کا کھلواڑہ بنایا ہے اور ان سے الیکشن لڑوایا ،یہ تو کہتے تھے تیس دسمبر کی رات آر یا پار پھر 13 جنوری سے 23 تک آگئے اور کوئی آر پار نہیں ہوا بلکہ ان کا کام تمام ہوگیا ،یہ لانگ مارچ کریں ،پی پی اور ن لیگ الگ الگ راستے پر چل پڑی ہیں،تحریک لبیک سے معاہدہ ہے ،پیر کو وزیراعظم سے مل کر قومی اسمبلی میں ڈرافٹ لے کر جائیں گے،مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگا جس ملک کا وزیراعظم اس معاملے کو خود دیکھے گا تو سارے چور اندر ہی جائیں گے ، بارڈرز پر دونوں طر ف کے جرنیلوں نے ملکر بات کی کہ کوئی کسی قسم کی گولہ باری نہ کی جائے ، اگر دونوں ممالک میں گولہ باری نہ کرنے کی بات ہوتی ہے تو یہ کوئی بری بات نہیں ہے ،سورج مشرق سے مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن جب تک کشمیر پر قبضہ ختم نہیں ہوتا تب تک بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کور ونا تیزی سے پھیل رہا ہےہم سب کو ماسک پہننے چاہئیں،مولانا اور مریم کو اللہ پاک صحت دے،ایف آئی اے میں بنیادی تبدیلیاں لانے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اسلام باد میں عالمی ادارہ صحت کے کنٹری نمائندوں کے ہمراہ کوویڈ 19آگہی مہم اور وہیکلز کی حوالگی کی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

تازہ ترین