• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت حالات نہیں، افسران اور وزراء کی تبدیلی کارنامہ سمجھتی ہے، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت حالات نہیں ،افسران اور وزراءکی تبدیلی کارنامہ سمجھتی ہے، ﷲ اور رسول کے احکامات جہاں واضح ہو ں وہاں پارلیمنٹ ، نظام ،پارٹی سمیت کوئی کسوٹی نہیں، وزیراعظم کو عوام کا احساس ہوتا تو بات اب دعوؤں اور اعلانات سے عمل کی طرف جا چکی ہوتی ۔ حکومت حالات کی تبدیلی کی بجائے صرف سرکاری افسروں اور وزراءکی تبدیلی کو کارنامہ سمجھتی ہے،وزیراعظم نے کشمیر یوں کا مقدمہ لڑنے کی بجائے پسپائی اختیار کی اور کشمیر پلیٹ میں رکھ کر انڈیا کے حوالے کردیا ۔ ہمیں اس بات پر کامل یقین ہوناچاہیے کہ صرف ﷲ ہی رازق ، عزت دینے والا اور زندگی دینے والا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع راجن پور کے دورہ کے دوران فاضل پور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور کوٹ مٹھن شریف قصر فرید میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سراج الحق نے کہا ﷲ اور رسول کے احکامات جہاں جہاں واضح ہو جائیں وہاں پھر کوئی عقل ، پارلیمنٹ ، نظام ، فرد ، پارٹی یا کوئی اور کسوٹی باقی نہیں رہتی ۔

تازہ ترین