اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)انشاء ﷲ رمضان اور عید کا چاند ایک ہو گا، پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس درست سمت قدم ہے ، قوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں، سائنسی علوم اور گواہی سے قرآن و سنت کی روشنی میں فیصلہ کرینگے ،نئی رویت ہلال کمیٹی نئی روایات قائم کریگی ۔
یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق رمضان اور عید کے چاند پر اتفاق پہلی اور اہم ترجیح ہے ۔ قوم کو ایک رمضان اور ایک عید کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔