کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماءاسلام(س) کی مرکزی کونسل کے رکن اور صوبائی سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا عبدالحلیم مدنی ،صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالقیوم میرزئی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات حافظ درمحمد نے کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالخالق رند ،جنرل سیکرٹری بنارس خان اوردیگر کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ملک و قوم کیلئے ایک خدمت ہے میڈیا ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ہم توقع کرتے ہیں کہ نو منتخب کابینہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور کردارادا کریگی۔