سکھر(بیورو رپورٹ)واریتڑ روڈ کے رہائشی افراد نے مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے محمد عالم مہر کی لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کاکہنا تھاکہ پولیس نے دو روز قبل گھر پر چھاپہ مار کر محمد عالم مہر کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد اس کی لاش ہمیں تعلقہ اسپتال روہڑی سے ملی ہے اور اسے جھوٹے پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے، مظاہرین نے غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔