• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین لگنے سے متعلق این سی او سی کے اعداد و شمار


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا ویکسین کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 9 لاکھ 36 ہزار 383 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق صرف گزشتہ ہفتے میں 2 لاکھ 65 ہزار831 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔


کورونا ویکسین لگوانے کے لیے 65 سال یا اُس سے زائد عمر کے افراد قریبی سینٹر سے آن اسپاٹ رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کےافراد کی واک ان ویکیسنیشن 3 اپریل سے جاری ہے۔

کورونا ویکسی نیشن کےلیے 50 تا 59 اور 60 تا 64 برس والے افراد بھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

تازہ ترین