• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں کورونا وائرس سے متعلق ضوابط کیا ہوں گے این سی او سی کا اجلاس کل ہوگا

رمضان میں کورونا وائرس سے متعلق ضوابط کیا ہوں گے، اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا خصوصی اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں تعلیمی شعبے کو کھولنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے پر غور کیا جائے گا، جبکہ اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی ہے۔

محکمہ صحت نے تجویز دی ہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے  کیسز کم ہونے تک تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  محکمہ صحت کی تجویز میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی زیادہ ہے۔

تازہ ترین