• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کے نئے قانون پر دستخط، مزید دو مدت تک صدارتی الیکشن میں حصہ لے سکیں گے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدارتی مدت سے متعلق نئے قانون پر دستخط کر دیے، نئے قانون کے تحت چوتھی بار روس کے صدر بننے والے ولادیمیر پیوٹن پانچویں اور چھٹی بار بھی صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

نئے قانون کے تحت روس میں اگلی دو مدت کے لیے ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی منتخب ہونے کی صورت میں پیوٹن 2036 تک روس کے صدر رہ سکتے ہیں۔

چوتھی بار روس کا صدر منتخب ہونے والے پیوٹن کی مدت صدارت 2024 میں ختم ہو رہی ہے، صدر پیوٹن 1999 سے 2018 تک دو بار روس کے صدر رہے۔


اس کے بعد 2012 اور 2018 میں صدارتی انتخاب جیت کر تیسری اور چوتھی بار روس کے صدر بنے ہیں۔

صدارتی مدت کے قانون میں تبدیلی کی پچھلے سال روسی عوام سے ریفرینڈم میں منظوری لی گئی تھی اور نئے قانون کا بل گذشتہ ماہ روسی پارلیمان میں بھی منظور کر لیا گیا تھا۔

تازہ ترین