• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ، ضمنی انتخاب کیلئے مہم ماضی کے مقابلے میں پرامن رہی

اسلام آباد(طارق بٹ) گزشتہ ہنگامہ خیز کے مقابلے میں این اے۔75ڈسکہ (سیالکوٹ) کے ضمنی انتخاب کیلئے مہم خاصی پرامن رہی جس میں ضابطوں کی خلاف ورزیاں نہ ہونے کے برابر رہیں۔ جیت کی خواہش نے نمایاں امیدواروں کو قانون بالائے طاق رکھنے پر مجبور کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا جبکے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے ن لیگی امیدوار کی رہائش گاہ جاکر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ کچھ ن لیگی رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔ این اے۔75میں گزشتہ انتخابی مہم میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مرتکب افراد کو نوٹس جاری کئے۔ تاہم ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ضابطوں کے مطابق صدر، وزیراعظم، سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر، وفاقی و صوبائی وزراء ، وزراء مملکت، گورنرز، وزراء اعلیٰ، مشیران، خصوصی معاونین، میٹرز، ڈپٹی میئرز اور دیگر منتخب ارکان انتخابی مہم میں کسی صورت حصہ نہیں لے سکتے۔

تازہ ترین