• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اختیارات میں اضافہ، آئینی ترمیم کیلئے رضا ربانی کا بل

سینیٹ اختیارات میں اضافہ، آئینی ترمیم کیلئے رضا ربانی کا بل 


اسلام آباد(صباح نیوز، ٹی وی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ کے اختیارات میں اضافے کیلئے آئینی ترمیم کا بل پیش کر دیا، رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ایوانوں کے اختیارات برابر ہونے چاہئیں، وزیراعلیٰ کو سینیٹ میں بولنے کا اختیار دیا جائے، سینیٹرمتعلقہ علاقے سے ہو۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے دستورترمیمی بل 2021 سینیٹ میں پیش کردیا۔ پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا، سینیٹر رضا ربانی نے بل پیش کیا ،چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔بل پیش کرنے پر حکومتی اراکین کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی۔ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے بل کو ناقابل عمل قرار دیا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دو ایوانوں کے درمیان اختیارات کی بات ہوتی ہے، قومی اسمبلی کے مقابلے میں سینیٹ کے اختیارات کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوانوں کے اختیارات برابر ہونے چاہئیں، سینیٹ کے اختیارات بڑھائے جائیں، آئین کے آرٹیکل 59،126،89،73،72،62،57،162،160اور166میں ترمیم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ کو سینیٹ میں بولنے کا اختیار دیا جائے، سینیٹرمتعلقہ علاقے سے ہو، ووٹ منتقل کرا کر دوسرے علاقے سے نہ آئے ۔

تازہ ترین