پشاور(نیوز رپورٹر)خیبر پختونخوا کے پراسیکیوٹرز نے صوابی میں جج پر حملے کیخلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا ،پراسیکیوٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد، جنرل سیکرٹری سنگین شاہ اورپریس سیکرٹری ذوالفقار علی کے مطابق گزشتہ روز انسدادِ دہشتگردی سوات کے جج آفتاب آفریدی اور ان کے اہلخانہ کے سفاکانہ قتل کےخلاف پراسیکیوٹر ز نے بازووں پر کالی پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی انجام دی اور ایک روزہ سوگ منایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک انسانیت سوز واقعہ ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔