• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا، بس وضاحت مانگی ہے، شاہد خاقان


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا، بس وضاحت مانگی ہے۔

احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے اتحاد کا بھروسہ توڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ نیب کی سرکس چلتی رہے گی اور یہ بہت پرانی ہے، نیب کا مقصد ہی سیاستدانوں کو ٹارگٹ کرنا ہے، یا ملک چلا لیں یا پھر نیب کو چلا لیں۔

لیگی رہنما نے کہاکہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل کے معاملے پر وضاحت کرے کہ آخر یہ ہے کیا،روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کی ملکیت ہے اور اس کی حقیقت عوام کو بتانا ضروری ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ حکومت چینی اور آٹا امپورٹ کرنے کا اسکینڈل عوام کے سامنے نہ رکھ سکی، ملک کے اثاثے پر ہی حکومت کوئی عوام کے سامنے وضاحت کردے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اےاین پی کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا مقصد پیپلزپارٹی سے جواب مانگنا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔

تازہ ترین