• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔

اداکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کو ایک ساتھ اسکرین پر کون نہیں دیکھنا چاہے گا۔

ان دونوں کی جاندار اداکاری نے متعدد بار مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہے جبکہ اب یہ دونوں ایک ساتھ ایک سیریز میں مد مقابل نظر آئیں گے جس کا ٹی وی شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سجل علی اور احد رضا میر کی سیریز ’دھوپ کی دیوار ‘ کے سیٹ سے سیریز کی شوٹنگ کی اختتامی تقریب سے متعلق ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ان دونوں خوبصورت فنکاروں کو سیریز کی ٹیم کے ساتھ ایک کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے مطابق ان دونوں کی سیریز کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اب یہ دونوں بہت جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بہت بے تاب ہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کا سیزن 1 بہت جَلد نشر کی جائے گا جس کے ہدایتکار حسیب حسن ہیں۔ 

تازہ ترین