• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش پاکستانیوں کو واپس لانےکیلئے باکسر عامر خان کی پیشکش

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے حکومتِ پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی۔

 عامر خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پھنسے لوگوں کو واپس لانے کے لئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چارٹر فلائٹس چلانے کیلئے آج دوبارہ ذلفی بخاری سے بات کروں گا۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ کوشش ہے برٹش پاکستانیوں کو 9 اپریل سےواپس لائیں۔


واضح رہے کہ  برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے، ریڈ لسٹ کا مطلب ہے کہ صرف برطانیہ، آئرش یا برطانوی ریزیڈنسی رکھنے والوں کو برطانیہ آنےکی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین