آپ آف لائن ہیں
پیر28؍شعبان المعظم 1442ھ 12؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امارات کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے تجارتی بنیادوں پر کام شروع کردیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے کمرشل بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے منگل کو ٹوئٹر پر تصاویر کے ساتھ یہ اعلان کیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عرب دنیا کے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ سے پہلا میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل کر لیا گیا۔


اس حوالے سے ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے جو رواں سال اپنے قیام کی پچاسویں سالگرہ منا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید