• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کے شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے


متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمختوم کے بھائی اور دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

شیخ حمدان بن راشد کے انتقال کا اعلان شیخ محمدبن راشدالمختوم نے سوشل میڈیا پر کیا۔

شیخ محمد نے تصدیق کی کہ میرا بھائی میرا ساتھی اس دنیامیں نہیں رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہم سب کو بھی اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘

شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد کافی عرصے سےعلیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

25 دسمبر 1945 کو پیدا ہونے والے شیخ ہمدان بن راشد وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین