اورنگی ٹاؤن: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، ر اہگیر جاں بحق
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، ر اہگیر جاں بحق


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 5 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اورنگی ٹاؤن میں رونما ہونے والے واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ڈاکوؤں نے بزرگ سے چھینا جھپٹی کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی۔


علاقہ مکینوں کے مطابق ڈکیتی اور مزاحمت کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر راشد جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مذاکرات کے بعد مظاہرے کے شرکاء نے احتجاج ختم کردیا۔

قومی خبریں سے مزید