• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور: خاتون پر تشدد، سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج

قصور کے علاقے کھڈیاں میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں خاتون پر تشدد، سر سے دوپٹے کا اتر جانا اور خاتون کو دھکے مارنے کے الزامات ہیں، پولیس نے مقدمہ خاتون کے بجائے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں تھانہ کھڈیاں پولیس کا سب انسپکٹر جمیل، خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا واضح نظر آ رہا ہے۔


فوٹیج وائر ل ہونے پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے سب انسپکٹر جمیل کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق پولیس کو 15 پر ایک مدرسے پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جسے پولیس نے واگزار کروادیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون خدیجہ بی بی، مدرسہ کے مالک کی سابقہ بیوی ہے۔

ڈی پی او قصر عمران کشور کے مطابق پولیس ٹیم کے ساتھ دو لیڈی کانسٹیبل موجود تھیں لیکن انہوں نے ریڈ کے دوران ایس او پی کو فالو نہیں کیا۔

ویڈیو میں دکھائی دینے والے سب انسپکٹر جمیل نے خدیجہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

سب انسپکٹر جمیل کا فعل غلط اور غیر قانونی پایا گیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

تازہ ترین