• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسز سری لنکا مقابلے میں اسٹیج پر جھگڑا، فاتح خاتون کا زخمی ہونے کا دعویٰ

اس سال کی مسز (Mrs) سری لنکا نے اسٹیج پر جھگڑے کے دوران جارحانہ انداز میں تاج اتارے جانے کے نتیجے میں سر پر چوٹ لگنے کا دعویٰ کیا ہے۔

منتظمین نے ڈی سلوا سے معافی مانگی لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور بے عزتی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

سری لنکا کے قومی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے مقابلہ حسن میں پُش پیکا ڈی سلوا کو مسز سری لنکا قرار دیا گیا۔ لیکن 2019 کی فاتح کیرولین جیوری نے ڈی سلوا کا تاج یہ کہہ کر اُتار دیا کہ وہ طلاق یافتہ ہے اور قواعد کے مطابق مسز سری لنکا نہیں بن سکتی۔

کیرولین جیوری نے وہ تاج اس سال کی رنر اپ کے سر پر سجادیا۔ تاہم جب مقابلہ حسن کے منتظمین نے کیرولین جیوری کے الزام کی جانچ پڑتال کی تو پتہ چلا کہ پُش پیکا ڈی سلوا کو طلاق نہیں ہوئی بلکہ وہ اپنے شوہر سے علیحدہ ہیں۔


منتظمین نے ڈی سلوا سے معافی مانگی لیکن ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور بے عزتی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

ڈی سلوا نے کہا کہ حقیقی ملکہ وہ نہیں ہوتی جو دوسری عورت کا تاج چھینے بلکہ دوسری عورت کے سر پر تاج سجانے والی ہی اصل ملکہ ہوتی ہے۔

تازہ ترین