• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ عالمی حسینہ ایشوریا رائے کی فرانسیسی صدر سے ملاقات

دہلی ( جنگ نیوز)سابقہ ملکہ حسن ایشوریا رائے کے مداح یوں تو دنیا بھر میں موجود ہیں لیکن اب فرانسیسی صدر بھی ان کے بڑے مداح بن کر منظر عام پر آئے ہیں۔ فرانسیسی سفیر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں ایشوریا رائے کو بھی دعوت دی گئی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں نےگزشتہ روز فرانسیسی صدر سے دہلی میں ملاقات کی۔سرخ رنگ کی ساڑھی اور بالوں میں گلاب کے پھول لگائے ایشوریا ظہرانے میں شرکت کیلئے پہنچیں تو شرکاء کو اپنی جانب متوجہ پایا۔واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن فرانس کا دوسرے بڑا سولین ایوارڈ "نائٹ آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز"حاصل کر چکی ہیں جبکہ وہ کانز فلم فیسٹیول میں بھی باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرتی ہیں۔
تازہ ترین