راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کونسی پی ڈی ایم؟ کیسی پی ڈی ایم؟ میں تو پہلے ہی انکی موت کی پیشگوئی کرچکا تھا،عوامی نیشنل پارٹی ، ن لیگ کے بجائے پیپلزپارٹی کے قریب ہوگئی اور بھی بہت کچھ ہوگا ،پی ڈی ایم میں گروپ بندی کے اثرات دوسری پارٹیوں پر بھی پڑیں گے، عید کے بعد ن لیگ کے اندر مسئلے کھڑے ہونگے۔ ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ابھی اے این پی پی ڈی ایم سے الگ ہوئی ہے اور بھی بہت کچھ ہوگا، اے این پی مستقبل کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں گروپ بندی کے اثرات دیگر پارٹیوں پر بھی پڑیں گے، عید کے بعد ن لیگ کے اندر مسئلے کھڑے ہونگے۔شیخ رشید نے کہا کہ نہ کوئی آرہا ہے نہ کوئی جارہا ہے اسی تنخواہ پر سارے کام کررہے ہیں، میرے ساتھ کوئی رابطے میں نہیں جن کے ساتھ ہیں انہیں پتا ہوگا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز خود کہہ رہی ہیں کہ مجھے باہر نہیں جانا تو بات ختم ہوگئی، پی ڈی ایم سرنڈر کرچکی ہے اب اس میں کوئی جان نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ میر ی دعا ہے اللہ تعالیٰ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کو صحت یاب کرے۔