لاہور (نمائندہ جنگ )لاہورہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست میں وکلاء اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نےجواب جمع کروادیا ،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست جرمانے کیساتھ مسترد کی جائے۔جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ آج نیب کی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرے گا،جواب میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مریم کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہٰذانیب کی درخواست ناقابل سماعت ہے ، نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست ہراساں و بلیک میل کرنا ہے۔