• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ شوکت ترین کی درخواستوں کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کریں گے۔

شوکت ترین کی اپنی بریت کے خلاف نیب اپیلیں جلد مقرر کرنے کی دو درخواستیں دائر کی تھیں جن پر سماعت کل ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے متفرق درخواستیں مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔


متفرق درخواستوں میں کہا گیا کہ ساہیوال اور پیراں غائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین کی بریت کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں۔

ان درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ نیب اپیلیں جلد سماعت کےلیے مقرر کی جائیں۔

عدالت نے شوکت ترین، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزمان بریت فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

تازہ ترین