آپ آف لائن ہیں
منگل29؍شعبان المعظم 1442ھ 13؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مِفتاح اسماعیل نے مخالفین سے تکرار کی وائرل ویڈیو کی وضاحت کردی


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار مِفتاح اسماعیل نے مخالفین سے تکرار اور تلخ کلامی کی وائرل ویڈیو کی وضاحت کردی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ یہ ویڈیو ایک ماہ پرانی ہے، وہ ایک مارکیٹ میں گئے تھے جو کسی اور سیاسی پارٹی کے ورکر چلارہے تھے، وہ نواز شریف کو چور کہہ رہے تھے۔

ن لیگی رہنما کے مطابق میں نےکہا کہ نواز شریف کو چور نہ کہیں، دوسری بار بھی انہوں نے نواز شریف کو چور کہا تو میں نے کہا وہ خود چور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہرحال مجھےگالی نہیں دینا چاہیے تھی، یہ میری غلطی تھی۔

واضح رہے کہ این اے 249 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں اے این پی نے آج مسلم لیگ کے رہنما و امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اے این پی نے این اے 249 سے اورنگزیب بونیری کو کھڑا کیا تھا، تاہم مفتاح اسماعیل کے حق میں عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے امیدوار کو دستبردار کرا دیا۔

مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہونے والے حاجی اورنگزیب خان بونیری نے کہا کہ پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں، امید ہے مسلم لیگ نون ضمنی انتخاب میں کامیاب ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید