• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد تجاوزات آپریشن، ریلوے نے ایک ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کروالی

رپورٹ: اعجاز احمد

پاکستان ریلوے نے کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی قیمتی زمین واگزار کروالی۔

حکام کے مطابق محکمہ ریلوے، کراچی ڈویژن نے بدھ کو ریتی لائن، کیماڑی میں انسداد تجاوزات آپریشن کرکے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی 2,334 ایکڑ قیمتی اراضی بازیاب کروالی، جس پر غیر قانونی قبضہ کر کے دکانیں تعمیر کرلی گئی تھیں۔

آپریشن پاکستان ریلوے، کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ خادم حسین بھمبرو کی سربراہی میں ریلوے پولیس کی مدد سے مکمل کیا گیا۔


دریں اثناء کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن کرنے پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) کراچی محمد حنیف گل نے افسران اور پولیس کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں آئندہ دنوں میں انسداد تجاوزات آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

تازہ ترین