• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان ٹی ٹوئنٹی سیریز اور دورہ زمبابوے کیلئے ٹیم میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی سلیکشن کمیٹی نے آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ دادو کے لیگ اسپنر زاہد محمودکو دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔ علاوہ ازیںون ڈے سیریز کی غیر معمولی کارکردگی پراوپننگ بیٹسمین فخر زمان کوبھی جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے ہمراہ روک لیا گیا ہے۔ اس سے قبل فخر صرف ون ڈے ٹیم کا حصہ تھے۔

تازہ ترین