• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ احمر میں ایرانی جہاز ’ساویز ‘ پر حملہ کیا گیا، ایرانی وزارت خارجہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں ایرانی جہاز ’ساویز ‘ پر حملہ کیا گیا تھا۔ ایک دن قبل میڈیا کی اطلاعات کے مطابق یہ جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا تھا۔ وزارت کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ دھماکا منگل کی صبح جبوتی ساحل کے قریب ہوا اور کسی جانی نقصان کے بغیر معمولی نقصان پہنچا۔یہ جہاز بحری قزاقوں کے خلاف خطے کو محفوظ بنانے کے لئے ایک سویلین جہاز تھا۔ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملہ اسرائیل کے ذریعہ کئے جانے کا شبہ ہے اگرچہ تہران نے فوری طور پر اپنے علاقائی جانی دشمن کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا۔

تازہ ترین