• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا،شاہ محمود

ہنگور جہ (نامہ نگار ) تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے  کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کے لیئے جدوجھد کو مزید تیز کیا جا رہا ہے ہنگورجہ میں فنکشنل مسلم لیگ کے ایم این ای سید کاظم علی شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کو گھر بھیج کر ملک کو کرپشن سے پاک کر یں گے انھوں نے مزید کہا کہ  سندھ میں گذشتہ آٹھ برسوں سے کرپٹ لوگوں کی حکمرانی قائم ہے جس وجہ سے ترقیاتی فنڈز کا 70 فیصد کرپشن کی مد میں کھا لیا جاتا ہے ۔ ہماری جدوجھد جمہو ریت کو ڈی ریل کرنے کے لیئے نہیں بلکہ کرپشن کو ڈی ریل کرنے کے لیئے ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ  نواز شریف عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں یکم مئی کو لاہور میں تاریخی جلسہ منعقد ہوگا اورشریف برادران کو پتہ چل جائے گا کے عوام کس کے ساتھ ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کے ہندوستان سمیت کسی بھی ملک نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو پوری قوم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کریگی ۔
تازہ ترین