• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور میں ٹرسٹ اسپتال کی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیم کی تعمیر روکنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شکار پور میں قومی ثقافتی ورثہ میں شامل اسپتال کی اراضی پر ہائوسنگ اسکیم تعمیر کرنے روکدیا ہے اور چرچ مشنری ٹرسٹ سے 25 ہزار گز اراضی فروخت کرنے کیخلاف وضاحت طلب کر لی ہے۔درخواست گزار شہاب اوستو ایڈووکیٹ نے چیف سیکرٹری سندھ ، سیکرٹری ثقافت سندھ ، سندھ ریونیو بورڈ ، ڈپٹی کمشنر شکار پور، چرچ مشنری ٹرسٹ بورڈ و دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ شکار پور میں آنکھوں کا مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے والا اسپتال انگریزوں کے زمانے 1910 میں قائم ہوا جہاں صوبے بھر سے ضرورت مند مریض علاج کیلئے آتے تھے اور یہ اسپتال چرچ مشنری ایسوسی ایشن کی نگرانی میں چلایا جارہا تھا۔

تازہ ترین